
رابی پیرزادہ نے خواتین کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کر دیا ہے،جسے مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے۔
رابی پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام ہر اپنے بھائی کے ہمراہ ایک تصویر عید کی مناسبت سے شیئر کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عید پر اُن تمام خواتین کی قدر کریں جو یہ تہوار منانے کے بجائے کچن میں کھانا بنانے میں مصروف ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ ہر پاکستانی لڑکی کی یہی کہانی ہے کہ جب اس کا کچن میں کام کر کے بُرا حال ہو تو تب ہی بھائی کچن سے زبردستی نکال کر تصویر لیتے ہیں۔
رابی پیرزادہ نے لکھا کہ عید اور دیگر تہواروں پر تو خواتین کا زیادہ تر وقت کچن میں ہی گزرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اُن تمام خواتین کی قدر کریں جن کا ہر تہوار آپ کیلئے کھانا بناتے اور آپ کا خیال رکھتے گزرتا ہے۔
واضح رہے کہ گلوکارہ نے اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News