Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوم آزادی منانے کا مقصد ملک کی خوشحالی کیلئے عزم کا اعادہ ہے، رحمان ملک

Now Reading:

یوم آزادی منانے کا مقصد ملک کی خوشحالی کیلئے عزم کا اعادہ ہے، رحمان ملک
رحمان ملک

سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ یوم آزادی منانے کا مقصد ملک کی خوشحالی، ترقی اور امن کیلئے کوششوں کے عزم کا اعادہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر رحمان ملک نے جشن آزادی کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن اور خوشحالی کا سہرہ ہمارے قائدین اور شہداء کے سر ہے، یوم آزادی کے پرمسرت موقع پر قوم کے بہادر شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ ہمارے قائدین اور شہداء کے مرہون منت آج ہم ایک آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں جبکہ ہمارے کشمیری بہن بھائی ہندوتوا اور آر ایس ایس کے ظلم و ستم سہہ رہے ہیں۔

سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ مودی ایک دہشتگرد ہے وہ آر ایس ایس کا تربیت شدہ ہے، ایک سال سے کشمیر میں کرفیو لگا ہے ہماری حکومت وہ کچھ نہیں کر رہا جو کرنا چائیے تھا۔

رحمان ملک نے یہ بھی کہا کہ مودی گوگل کے مطابق سالوں تک دنیا کے پہلے دس دہشتگردوں کے لسٹ میں رہا جبکہ مودی چاہتا ہے کہ بھارت سے مسلمانوں سمیت سب اقلیتوں کا خاتمہ ہو۔

Advertisement

سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ مودی کو معلوم ہونا چاہئے کہ ہماری افواج اس ملک کا دفاع بخوبی جانتے ہیں، اصل آزادی اس دن شروع ہوگی جس دن ہم آئی ایم ایف اور ایف اے ٹی ایف سے چھٹکارا حاصل کرینگے۔

14 اگست ۔۔۔۔۔۔ ملک بھر میں آزادی کا جشن

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج ملک تنہا ہے کئی دوست ممالک آج ہم سے ناراض بیٹھے ہیں، ملک کو اصل قیادت کی ضرورت ہے جو ملک کو آگے لے جاسکے۔

رحمان ملک نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے فرہینڈز آف پاکستان بنایا کہ ملک کی مدد ہوسکے لیکن حکومت ایک سال میں اقوام متحدہ میں کشمیر پر ایک قرارداد نہ لا سکی۔

 سینیٹر رحمان ملک نے مزید کہا کہ حکومت دعوہ کر رہی ہے کہ کورونا ختم ہوچکا ہے مگر ایسا نہیں حکومت ہر مسئلے میں پیچھے رہ گئی ہے بلکہ سوئی ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈائیوو ایکسپریس؛ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے خواب کی تعبیر میں پیش پیش
سونے کی قیمت میں کمی: پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں بڑی گراوٹ ریکارڈ
مصافحے کے بعد نیا انکار؛ سوریا کمار کا ایشیاکپ کی ٹرافی محسن نقوی سے لینے سے انکار
ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا، میچ ہارنے پر راشد خان کی پاکستانی امپائر سے بدتمیزی
وزیراعظم شہباز شریف سہ ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں سعودی عرب پہنچ گئے
پاکستان اور یو اے ای کا میچ آج شیڈول کے مطابق کھیلے جانے کا امکان، تیاریاں مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر