Advertisement
Advertisement
Advertisement

این سی او سی، سیاحتی مقامات پر ایس او پیز اور بیشتر مقامات پر ٹیسٹنگ پر زور

Now Reading:

این سی او سی، سیاحتی مقامات پر ایس او پیز اور بیشتر مقامات پر ٹیسٹنگ پر زور
اسد عمر

اسد عمر کی گفتگو

این سی او سی کی جانب سے سیاحتی مقامات پر ایس او پیز، صحت کے رہنما خطوط پر عملدرآمد کو یقینی بنانے اور بیشتر مقامات پر ٹیسٹنگ پر زور دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقیات اور خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کے اجلاس میں مختلف سیاحتی مقامات اور محرم الحرام کے حوالے سے انتظامیہ کے اقدامات اور ایس او پیز پر عملدرآمد کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے سیاحتی شعبے کے دوبارہ آغاز کے بعد بدھ کے روز ملک کے سیاحتی مقامات کے بارے میں کورونا سے متعلق رائج ایس او پیز اور صحت کے رہنما خطوط پر عملدرآمد کا مشاہدہ کیا اور وائرس کی نشاندہی کے لئے مختلف مخصوص مقامات پر ٹیسٹنگ کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

فورم کو بتایا گیا ہے کہ سیاحتی مقامات پر ایس او پیز اور سماجی فاصلوں کی خلاف ورزیوں کا مشاہدہ  ہوا ہے جس سے ملک میں وبا کے دوبارہ پھیلاؤ کا خطرہ درپیش ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا ہے کہ اس وبائی مرض کو روکنے کے لئے ماسک پہننا، ہاتھ دھونے اور سماجی فاصلے ضروری ہیں، محرم مجالسوں کے دوران ایس او پیز پر عمل پیرا ہونے میں بہتری آئی ہے جسے عوامی تعاون کے ساتھ مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

Advertisement

فورم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ ان علاقوں جہاں پر اس وائرس کے پھیلنے کا خطرہ ہے وہاں پر اس وائرس کے حوالے سے رائج ایس او پیز کی تعمیل کے لئے انتظامی اقدامات کو تیز کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی، تجارت تاحال بند
یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر