
پاکستان کی معروف اداکارہ بشریٰ بشیر کو شوبز انڈسٹری سے منسل ہوئے 40 برس مکمل ہو گئے۔
یاد رہے کہ بشریٰ بشیر کی بیش بہا خدمات پر رواں سال یوم آزادی کے موقع پر انہیں حکومتِ پاکستان نے ستارہ امتیاز کیلئے نامزد بھی کیا ہے۔
پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس سے اپنی خالہ اور سینئر آرٹسٹ بشریٰ بشیر کو رواں سال ستارہ امتیاز کیلئے نامزد کئے جانے پر خاص انداز میں مبارکباد دی ۔
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بشریٰ بشیر کیلئے بھیجے گئے کیک کے ساتھ اُن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں ایک خوبصورت پیغام کے ذریعے مبارکباد دی۔
https://www.instagram.com/p/CEEv3_pBLh7/?utm_source=ig_embed
زارا نور عباس نے لکھا کہ بے پناہ صلاحیتوں اور 40 سال کی لگاتار محنت سے دہائی در دہائی خالہ آپ نے ہمیں قابلِ فخر بنایا۔
علاوہ ازیں اداکارہ نے اپنے پیغام میں بشریٰ بشیر کو ستارہ امتیاز کی مبارکباد بھی دی۔
خیال رہے کہ 64 سالہ اداکارہ بشریٰ بشیر نے 1978 میں پروڈیوسر اقبال انصاری سے شادی کی تھی جو نامعلوم وجوہات کی بنا پر ختم ہوئی۔
اداکارہ بشریٰ بشیر کی پروڈیوسر اقبال انصاری سے دو بیٹیاں ناریمن انصاری اور میرا انصاری ہیں۔
دوسری جناب پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سول ایوارڈز کا اعلان کیا۔
صدر پاکستان کی جانب سے 24 شخصیات کے لیے ستارہ شجاعت، 27 کے لیے ستارہ امتیاز جب کہ 44 شخصیات کے لیے صدارتی تمغہ حسن کارکردگی کا اعلان کیا گیا، تمام شخصیات کو ایوارڈز 23 مارچ کو دیے جائیں گے۔
واضح رہے اداکارہ نے طویل عرصے میں اس شعبے میں اپنی بے پناہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News