حکومت نے گیس سستی کرنے کی اوگرا سفارشات مسترد کردیں
حکومت کی جانب سے گیس سستی کرنے کی اوگرا سفارشات مسترد کردیں...
اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز کردی۔
تفصیلات کے مطابق اوگرا کی پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 7 روپے تک اضافے کی تجویز دی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز کی ہے۔
ذرائع کے مطابق اوگرا نے اپنی تجاویز 30 روپے فی لیٹر پٹرولیم لیوی کی بنیاد پر بھیجوائی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول کی موجودہ قیمت میں 26 روپے 70 پیسے فی لیٹر پٹرولیم لیوی شامل ہے جبکہ ڈیزل کی موجودہ قیمت میں 25 روپے 73 پیسے فی لیٹر پٹرولیم لیوی شامل ہے
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اوگرا نے مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی اضافے کی تجویز دی جبکہ یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافی کی تجاویز پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News