Advertisement
Advertisement
Advertisement

ریلی پر حملہ کرنے والے بزدل اور مودی کے پیروکار ہیں، بلاول بھٹو

Now Reading:

ریلی پر حملہ کرنے والے بزدل اور مودی کے پیروکار ہیں، بلاول بھٹو
بلاول بھٹو

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف نکالی گئی ریلی پر حملہ کرنے والے بزدل اور مودی کے پیروکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کے خلاف کراچی میں ریلی پر کریکر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی سازش ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کریکر حملے میں زخمی ہونے والے شہریوں کے بھتر علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے اور مجھے یقین ہے کہ بزدلانہ واردت میں ملوث تمام ملزمان کو سندھ پولیس جلد قانون کی گرفت میں لائے گی

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جماعت اسلامی کی قیادت سے مکمل تعاون و یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نہ ہم کشمیر کاز سے پیچھے ہٹیں گے اور نہ ہی کراچی میں امن کے ساتھ کسی کو کھیلنے دیں گے۔

واضح رہے اس سے قبل کراچی  میں بیت المکرم مسجد کے قریب جماعت اسلامی کی کشمیر ریلی میں کریکر حملہ ہوا۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا تھا کہ حملے میں 8  افراد کے زخمی ہعنے کی اطلاع موصول ہوئی جنہیں طبی امداد کے لئے لیاقت نیشنل اور آغا خان منتقل کیا جارہا ہے۔

جماعت اسلامی کی کشمیر ریلی میں کریکر حملہ

عینی شاہد کے مطابق بیت المکرم پیڈسٹل برج کے قریب فت پاتھ پر دھماکہ حافظ نعیم الرحمان کی تقریر کے دوران ہوا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کی یوم استحصال کشمیر ریلی میں دستی بم پھینکا گیا، ریلی بیت المکرم مسجد سے حسن اسکوائر کی جانب جارہی تھی۔

پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ موٹرسائیکل سوار ملزمان دستی بم پھینک کرفرار ہوئے جس کے باعث  8 آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ دھماکے سے قریبی گاڑیوں کے شیشے  بھی ٹوٹ گئے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
شمالی وزیرستان؛ میر علی میں خودکش حملہ ناکام، 6 خوارجی جہنم واصل
لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، 8 خوارجی جہنم واصل
کیا رواں سال ’انتہائی سرد‘ موسم ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے حقیقت بتادی
حرا مانی کی ہمشکل نے اداکاری سے متعلق خاموشی توڑ دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر