
پاکستان کے اداکار عدنان صدیقی اپنی زندگی کے سب سے خوبصورت دن کو یاد کرنے لگے۔
اداکار عدنان صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا کہ اُن کے والد کہتے تھے کہ جہاں انسان کا بچپن گزرا ہو وہ اس جگہ کو کبھی بھول نہیں سکتا۔
https://www.instagram.com/p/CDbTHiRnWjc/?utm
اداکار نے اپنے بچپن کی یادگار تصویریں شیئر کرتے ہوئے ساتھ ہی اُن کی تفصیلات بھی بتائیں۔
عدنان صدیقی نے کہا کہ اس البم کا میرے ساتھ ہونا گویا بچپن کا میری زندگی میں لوٹ آنے کے مترادف ہے۔
دوسری جانب انہوں نے بتایا کہ اس البم کو دیکھتے ہوئے بہت سی پرانی یادیں ملی ہیں جن میں سے ایک میں اپنے والد کی کہانی آپ سب کے ساتھ شیئر کرتا چلوں۔
اداکار نے بتایا کہ اُن کے والدین تقسیم ہند کے بعد یو پی سے پاکستان ہجرت کر کے پہنچے۔
عدنان صدیقی نے کہا کہ والد ہمیشہ بھارت کی اور اپنے بچپن کی باتیں کیا کرتے تھے تو ہم اُن سے کہتے تھے کہ آپ کو یہاں آئے ایک عرصہ بہت گیا لیکن آپ پھر بھی بھارت کی باتیں کرتے ہیں۔‘
عدنان صدیقی کے اس شکوے کے جواب میں اُن کے والد کا جواب انتہائی پُرا اثر ہوتا تھا جو عدنان آج تک نہیں بُھلا پائے۔
جس جگہ آپ کا بچپن گزرا ہوتا ہے، وہ جگہ نہیں بھلائی جاتی اور میرا بچپن بھارت میں گُزرا ہے۔
عدنان صدیقی نے کہا کہ والد کہا کرتے تھے کہ پاکستان سے جو لوگ بھارت گئے ہیں وہ بھی پاکستان کو یاد کرتے ہوں گے جہاں انہوں نے اپنا بچپن گزارا ہوگا اور وہ بھی اپنے بچپن کے قصے اپنے بچوں کو سناتے ہوں گے۔
واضح رہے کہ عدنان صدیقی نے کہا کہ انہیں اپنے والد کی بات کی اب سمجھ آئی ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ انسان اپنے بچپن کی باتیں اور جگہ کو کبھی بھی نہیں بھول سکتا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News