Advertisement
Advertisement
Advertisement

اینڈرائیڈ فون کے صارفین کے لیے بُری خبر

Now Reading:

اینڈرائیڈ فون کے صارفین کے لیے بُری خبر

اینڈرائیڈ فون کے صارفین ہو جائے ہوشیار کیونکہ امریکا کی سیکیورٹی کمپنی نےاینڈرائیڈ فون استعمال کرنے والے صارفین کو انتہائی تشویشناک خبر سنا دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی سائبر سیکیورٹی کمپنی ’چیک پوائنٹ‘ کے ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ ایک ارب سے زائد اینڈرائیڈ صارفین کو ہیکرز اپنا آسان ہدف ناسکتے ہیں۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ ہیکرز ایک اپیلیکیشن کی مدد سے ایک ارب سے زائد صارفین کا ڈیٹا بہت آسانی کے ساتھ ہیک کرسکتے ہیں۔

جبکہ سیکیورٹی ماہرین نے انکشاف کیا کہ یہ ایک ایسی ایپ ہے جسے اگر فون میں انسٹال کرلیا جائے تو کسی بھی اسمارٹ فون کو باآسانی جاسوس ڈیوائس میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب ماہرین کے مطابق اسنیپ ڈریگن پر چلنے والے اینڈرائیڈ فون میں چار سو سے زائد سیکیورٹی نقائض ہیں۔

Advertisement

انہوں نے مزید بتایا کہ اینڈرائیڈ فون میں چار سو سے زائد سیکیورٹی نقائضکی وجہ سے ہیکر باآسانی فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور وہ صارفین کا تمام ڈیٹا اپنے کنٹرول میں لے سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ تحقیقی ٹیم کے سربراہ ینیف بالماس نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ اسنیپ ڈریگن پروسیسر کا حامل اینڈرائیڈ فون چلا رہے ہیں تو آپ کی جاسوسی ہو سکتی ہے اور آپ اپنے تمام ڈیٹا سے محروم ہو سکتے ہیں۔

سربراہ ینیف بالماس نےمزید کہا کہ اگر اسنیپ ڈریگن کے حامل اینڈرائیڈ فونز میں موجود سیکیورٹی نقائص کے بارے میں ہیکرز کو علم ہوگیا تو ایک ارب سے زائد صارفین کو بہت بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

خیال رہے کہ گوگل، سام سنگ، شیاﺅمی، ایل جی اور ون پلس سمیت کئی بڑی کمپنیوں کے فلیگ شپ فونز میں اسنیپ ڈریگن چپ (chip) استعمال ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ ایپل اپنے صارفین کو آئی فونز میں پروسیسرز کی سہولت مہیا کرتی ہے جس کی وجہ سے اُن کے ڈیٹا تک کوئی رسائی حاصل نہیں کرسکتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر