کشمیر کی حیثیت میں کوئی بھی یکطرفہ تبدیلی غیر قانونی ہے، چینی وزارت خارجہ
ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ کشمیر کی حیثیت میں...
سعودی عرب اور چین کے درمیان نیو کلیئر تعاون کے معاملے پر چینی وزارت خارجہ نے امریکی و اسرائیلی خدشات کو غیر ضروری قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ لیجان یاؤ نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چین اور سعودی عرب کے درمیان ایک جامع اسٹریٹجک شراکت داری ہے۔
اپنے بیان میں ترجمان لیجان یاؤ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں مختلف شعبوں میں نتیجہ خیز تعاون کے نتائج کے ساتھ باہمی تعلقات میں مستحکم تیزی آئی ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لیجان یاؤ نے یہ بھی کہا کہ چین کا سعودی عرب سے توانائی کے شعبے میں بھی دو طرفہ مخصوص تعاون ہے جبکہ چین ذمہ دارانہ رویہ کے ساتھ دنیا میں جوہری توانائی کے پرامن استعمال کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ لیجان یاؤ نے مزید کہا کہ چین جوہری عدم پھیلاؤ میں اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو جاری رکھے گا۔
یاد رہے اس سے قبل امریکا کے 6 سینیٹرز نے صدر ٹرمپ کو 19 اگست کو ایک خط لکھ کر سعودی عرب کے چین کی مدد سے جاری نیوکلیئر اور بلیسٹک میزائل پروگرام پر خدشات کا اظہار کیا تھا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News