Advertisement
Advertisement
Advertisement

متحدہ عرب امارات میں عرب دنیا کا پہلا جوہری پلانٹ فعال ہو گیا

Now Reading:

متحدہ عرب امارات میں عرب دنیا کا پہلا جوہری پلانٹ فعال ہو گیا
جوہری پلانٹ

متحدہ عرب امارات نے باراکا میں عرب دنیا کے پہلے جوہری پلانٹ کی ابتدائی کارروائی شروع کردی ہیں۔

 متحدہ عرب امارات کی نیوکلیئر انرجی کارپوریشن کے ذیلی ادارہ ، نواب انرجی کمپنی نے برکا ایٹمی بجلی گھر کے یونٹ ون کو کامیابی کے ساتھ لانچ کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور حاکمِ دبئی شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں عرب دنیا کے اس پہلے جوہری پاور پلانٹ کے فعال ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے کامیابی کے ساتھ ریفیوئلنگ کا عمل مکمل کیا ہے، جامع ٹیسٹ کرنے اور اس کامیابی پر اپنے بھائی محمد بن زید کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

شیخ محمد بن راشد المکتوم نےکہا کہ یہ عرب دنیا میں جوہری توانائی کا پہلا پُرامن ری ایکٹر ہے اور اس کے چار یونٹوں میں سے پہلے یونٹ میں کامیابی سے جوہری ایندھن بھر دیا گیا ہے۔

دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے مزید کہا کہ یو اے ای دنیا میں محفوظ، صاف اور قابلِ اعتماد بجلی کے حصول کے لیے جوہری توانائی کا پلانٹ نصب کرنے والا دنیا کا 33واں ملک ہے۔

متحدہ عرب امارات کا خلائی مشن مریخ روانہ

اس موقع پر امارات کی جوہری توانائی کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد الحمادی نے کہا کہ  براکہجوہری توانائی پاور پلانٹ اب ملک کی ترقی کا انجن بن گیا ہے، یہ یو اے ای کی بجلی کی 25 فی صد ضروریات کو پورا کرے گا جبکہ اس سے کوئی کاربن گیس خارج نہیں ہوگی۔

Advertisement

جوہری توانائی کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد الحمادی نے مزید کہا کہ اس منصوبے سے معاشی تنوع میں مدد ملے گی اور جوہری توانائی کی مقامی پائیدار صنعت کے قیام اور سپلائی سےاعلیٰ قدری اہمیت کے حامل روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میچ سے قبل بھارتی کپتان کا پاکستانی ٹیم سے متعلق ایک اور بیان سامنے آگیا
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
چارلی کرک کے قتل میں موساد کے ملوث ہونے کے اشارے ملنے لگے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر