
پاکستان کے گلوکار شہزاد رائے کی کوششوں سے حکومت نے لوک فنکار کے لیے امداد کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے کی کوششوں سے وزیراعلیٰ بلوچستان سے لوک فنکار واسو کی ملاقات ہوئی جبکہ ان کے لیے حکومت کی جانب سے امداد کا اعلان بھی کیا گیا۔
Thank you @Pakistan_Army for managing the rain water drainage so effectively and saving karchites from a disaster ..Bravo 👏👏#PakistanArmy #Zindabad
— aijaz aslam (@aijazz7) August 7, 2020
یاد رہے کہ شہزاد رائے کے ساتھ پاکستان کی میوزک انڈسٹری کو مقبول گیت دینے والے بلوچستان کے لوک گلوکار واسو ان دنوں معاشی مسائل کا شکار ہیں۔
اس حوالے سے پریشانیوں کے شکار بلوچستان کے لوگ فنکار واسو کا کہنا ہے کہ ساتھی گلوکار شہزاد رائے کی کوششوں سے ان کی وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات ہوئی۔
لوگ فنکار واسو کا کہنا تھا کہ شہزاد رائے نے جعفر آباد میں جو مکان خرید کردیا تھا، وہ اسے سیلاب کے باعث فروخت کرچکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ آج وزیراعلیٰ بلوچستان نے انہیں تین لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا۔
دوسری جانب واسو کا کہنا تھا کہ شہزاد رائے نے ان کے بیٹے کو ملازمت دلوائی تھی، جبکہ بیماری کی صورت میں بیٹے کو ملازمت چھوڑنا پڑی۔
لوک گلوکار نے بتایا کہ بیماری کی وجہ سے اس کے مالی حالات خراب ہوگئے ہیں۔
تاہم ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان نے اسے تین لاکھ روپے امداد کا چیک دیا ہے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے بھی واسو سے ملاقات کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News