
چین میں شدید طوفانی بگولے نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے علاقے انر منگولیا کے شہر Baotou میں موسم کی ایسی ہی خطرناک صورتحال نے لوگوں کو اس وقت خوفزدہ کردیا جب اچانک موسم نے کروٹ بدلی اور کئی فٹ بلندی تک طوفانی بگولا گھومتا دکھائی دیا۔
دیوہیکل بگولے سے لوگ خوفزدہ ہو گئے جبکہ موسم کی خراب صورتحال کے باعث 33 افراد زخمی ہوئے جبکہ گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
چین میں آنے والے طوفانی بگولے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ موسم کی خرابی اور طوفان نہ صرف جانی و مالی نقصان کا سبب بن جاتے ہے بلکہ لوگ موسم کی خطرناک صورتحال سے خوفزدہ بھی ہوجاتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News