برطانوی شہزادے ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل نے بتایا کہ ہمیشہ سے شہزادی ڈیانا جیسا بننے اور ان سے لگاؤ رکھتے ہوئے بڑی ہوئیں۔
تفصیلات کے مطابق اس وقت میگھن مارکل کی زندگی بھی اسی مقام پر ہے جہاں لیڈی ڈیانا یعنی برطانوی شاہی خاندان سے علیحدہ ہونے والی شہزادی ڈیانا کی تھی۔
یاد رہے کہ میگھن مارکل شاہی ذمہ داریوں سے علیحدہ لیکن شہزادہ ہیری کی اہلیہ ہیں۔
تاہم ان کے برعکس شہزادی ڈیانا اور شہزادہ چارلس کی طلاق ہوچکی تھی۔
دوسری جانب میگھن کی ایک پرانی دوست نے 2017ء میں اپنے ایک انٹرویو میں میگھن کا ڈیانا جیسے جنون کا ذکر کیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ شاہی زندگی دراصل ان کا وہ خواب تھا جو ابتدا سے ہی بُنتی رہی ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ وہ تو اپنا کردار بخوبی نبھائیں گی، لیکن میری ہیری کو نصیحت ہے کہ وہ میگھن کے ساتھ محتاط رہیں۔
واضح رہے کہ میگھن کی دوست نے کہا تھا کہ شہزادی میگھن شہزادی ڈیانا 2.0 بننا چاہتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
