Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی کس اداکارہ نے ارطغرل غازی کو پاکستانی ڈراموں کے لیے رول ماڈل قرار دے دیا؟

Now Reading:

پاکستانی کس اداکارہ نے ارطغرل غازی کو پاکستانی ڈراموں کے لیے رول ماڈل قرار دے دیا؟

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ لیلیٰ زبیری نے ترک ڈرامہ سیریل ’ارطغرل غازی‘ کو پاکستانی ڈراموں کے لیے رول ماڈل قرار دے دیا ہے۔

حال ہی میں پاکستانی اداکارہ لیلیٰ زبیری سے انٹرویو کے دوران ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی سے متعلق سوال کیا گیا جس پر اُن کا کہنا تھا کہ ’وہ شروع سے ہی غیر ملکی ڈراموں کے پاکستان میں نشر ہونے کے خلاف رہی ہیں، وہ بھارتی ڈراموں کے بہت زیادہ خلاف ہیں کیوں کے بھارتی ڈرامے پاکستانی ثقافت پر اثر انداز ہو رہے تھے، بھارتی ڈرامے پاکستان میں نشر ہونا بند ہو گئے ہیں یہ بہت اچھا ہوا ہے۔‘

اداکارہ لیلیٰ زبیری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کی جس میں اداکارہ نے کہا کہ ہمارے لیے یہ ڈرامہ ایک طرح سے سبق ہے اور ہمارے ڈراموں کے لیے رول ماڈل ہے۔

دوسری جانب لیلیٰ زبیری کا کہنا تھا کہ اگر غیر ملکی ڈرامے ہمارے چینلز پر نشر ہوں گے اس سے ہمارے فنکاروں اور ہمارے ڈراموں پر منفی اثر پڑتا ہے، ہمارے فنکاروں کو کام نہیں ملتا ہے اور بے روزگار ہو جاتے ہیں۔

Advertisement

اُن کا کہنا تھا کہ ارطغرل ڈرامہ بہت دیکھا جا رہا ہے، اس کا مطلب ہے عوام ایسا ڈرامہ دیکھنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی ایسے ڈرامے بنانے چاہئیں بجائے اس کے کہ فضول قسم کے پیار، محبت اور افیئرز سے ہٹ کر ہمیں ایسے موضوع پر کام کرنا چاہیے۔

لیلیٰ زبیری کا کہنا تھا کہ ہمیں بھی ایسے ڈرامے بنانے چاہیے، ہمارے پاس اتنا بڑا بجٹ نہیں مگر کوشش کی جا سکتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ چند فنکاروں کی نظر میں ترکی ڈراموں کا پاکستان میں نشر کیے جانے میں کوئی قباحت نہیں اور چند اداکار اس ڈرامے کے نشر ہونے کے خلاف بول رہے ہیں جبکہ پاکستانی عوام کی جانب سے اس ڈرامے کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جہاں تک ارطغرل کا سوال ہے تو وہ سمجھتی ہیں کہ ارطغرل ایک اسلامی تاریخ پر مبنی ڈرامہ ہے اور اچھی بات ہے کہ ہمیں اسلامی تاریخ کا پتہ ہونا چاہیے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ اگر ارطغرل غازی جیسے ڈرامے دکھائیں تو اِس پر اُنہیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ ترک سیریز ’دیرلیش ارطغرل غازی‘ کے پاکستان میں نشر ہوتے ہی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری دو حصوں میں بٹ گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر