امریکا کی مشہور گلوکارہ کارڈی بی کو ترکش سیریز ’ارطغرل غازی‘ دیکھنے کا مشورہ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایک امریکی گلوکارہ نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے انہوں نے ترکی ڈرامہ ’کوثم سلطان‘ دیکھ لیا ہے اب انہیں کسی نئی ترک سیریز کا بتایا جائے جسے وہ دیکھ سکیں۔
I had so many nightmares.I guess I couldn’t sleep right watching how Kösem died…..Now what should I watch next …..Turks?
— iamcardib (@iamcardib) August 9, 2020
کارڈی بی نے اپنے ترک مداحوں سے مشورہ مانگتے ہوئے مزید لکھا کہ ’ اب وہ کیا دیکھیں ۔۔۔؟‘ انہوں نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں تُرکوں کو مخاطب بھی کیا ۔
ترک شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ایک ہدایتکار نے کارڈی بی کے اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے دیرلیش ارطغرل غازی کے مداحوں سے کہا کہ کارڈی بی کو ’ اطغرل غازی ‘ کا مشورہ دیں اور انہیں بتائیں کہ آپ کو ہ ڈرامہ کیوں پسند آیا ہے۔
یاد رہے کہ تُرک ڈراموں اور فلموں کو دنیا بھر میں ایک خاص مقام حاصل ہے ، ترک ڈرامے مختلف زبانوں میں ڈب ہو کر متعدد ممالک میں دیکھے جاتے ہیں۔
#Ertugrul fans – Cardi B is looking for a new Turkish show to watch. Reply to her tweet with your favourite Ertugrul gif and let her know why you love the show! #Eyvallah https://t.co/2Jj1VgDQso
Advertisement— Riyaad Minty (@Riy) August 10, 2020
واضح رہے کہ حال ہی میں پاکستانی شائقین کے دلوں پر راج کرنے والی ترک سیریز ’دیرلیش ارطغرل غازی‘ کی دھوم دنیا کے متعدد ممالک میں مچی ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
