Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں بارش سے متاثرہ علاقوں میں راشن کی تقسیم

Now Reading:

کراچی میں بارش سے متاثرہ علاقوں میں راشن کی تقسیم

پا ک فضائیہ کی جانب سے کراچی میں بارش سے متاثرہ علاقوں میں راشن کی تقسیم کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہونے والی بارشوں کی تباہی سے بے سروسامان خاندانوں کی امداد کے لیے پاک فضائیہ امدادی سرگرمیوں میں مصروفِ عمل ہے۔

سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کی خصوصی ہدایت پر کراچی میں واقع پاک فضائیہ کی ائیر بیسز نے بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ اس سلسلے میں پاک فضائیہ کی  جانب سے ان بیسز کے نواحی علاقوں کے ضرورت مند خاندانوں میں اشیائے خورونوش اورامدادی سامان تقسیم کیا جا رہا ہے۔

تقسیم کیے جانے والے راشن میں آٹا،چاول، دالیں،گھی اور چینی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں

ادرک، لیموں اور کھیرے سے بنی اسموتھی کے صحت پر جادوئی اثرات

طبی ماہرین کی جانب سے قدرتی اجزاء اور غذائیں ہمیشہ ہی سے...

پاکستان میں آج مزید 417 افراد میں وائرس کی تشخیص

پاکستان میں آج کورونا وائرس کے مزید 417 افراد میں مہلک وائرس...

Advertisement

پہلے مرحلے میں پی اے ایف بیس مسروراور پی اے ایف بیس فیصل  کے نواح میں واقع مختلف پسماندہ اور نشیبی علاقوں میں ہزار سے زائد ضرورت مند خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا ،جن میں گریکس، مسرورکالونی، بدھنی گوٹھ، حاجی محمد گوٹھ، مشرف کالونی، بلال کالونی، شاہ فیصل کالونی، اور الفلاح سوسائٹی کے علاقے شامل ہیں۔

دوسری جانب پاک فوج اور پاکستان نیوی کشتیوں کے ذریعے متاثرہ فیمیلیز کو ریسکیو کرنے میں مصروف ہیں۔

اس علاقے میں رہائشی مکانات 7 سے 9 فٹ پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں ، خواتین اور بزرگوں کو بھی ریسکیو کیا جارہا ہے ۔

کشتی کے ذریعے لوگوں کو خشک مقامات پر منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے، علاقے میں قائم مکانوں میں 7 سے 9 فٹ پانی جمع ہے، سڑکوں اور گھروں کی پارکنگ میں موجود گاڑیاں چھتوں تک پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر