Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاپ اسٹار میڈونا آج اپنی کونسی سالگرہ منا رہی ہیں؟

Now Reading:

پاپ اسٹار میڈونا آج اپنی کونسی سالگرہ منا رہی ہیں؟

امریکی پاپ اسٹار میڈونا آج 16 اگست کو اپنی 62ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گلوکارہ میڈونا 16 اگست انیس سواٹھاون کو امریکی ریاست مشی گن کے اطالوی گھرانے میں پیدا ہوئیں۔

یاد رہے کہ دنیائے موسیقی کے عالمی منظر نامے پر تین دہائیوں سے گلوکارہ میڈونا راج کر رہیں ہیں۔

علاوہ ازیں گنیز بک آف ورلڈ ریکا رڈز میں میڈونا کو میوزیکل تاریخ کی مقبول ترین خاتون گلوکارہ قرار دیا گیا۔

جبکہ ریکارڈنگ انڈسٹری ایسوسی ایشن آف امریکا نے میڈونا کو بیسویں صدی کی مقبول ترین گلوکارہ قرار دیا۔

Advertisement

قابلِ غور بات یہ ہے کہ گلوکارہ میڈونا کے پچیس سالہ فنی کیرئیر میں دو کروڑ سے زائد میوزک البم دنیا بھر میں فروخت ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب میڈونا بیک وقت ڈانسر، سنگر، پروڈیوسر، ڈائریکٹر، فیشن ڈیزائنر، مصنفہ اور اداکارہ بھی ہیں اور اس ہمہ جہتی فنی شخصیت کے ساتھ میڈونا آج بھی پوری آب و تاب کے ساتھ موسیقی کے عالمی اُفق پر درخشاں ستارے کی طرح جگمگا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ میڈونا بیس سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھا چکی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
29 سالہ اطالوی ماڈل پامیلا جینینی کو بوائے فرینڈ نے بے دردی سے قتل کردیا
سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان برف پگھلنے لگی؟ فالو کرنے کی خبریں وائرل
ہانیہ عامر مداحوں کے ہجوم میں گھِر گئیں، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل
ماہرہ خان کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری
نیو سول کے لیجنڈ گلوکار 51 سال کی عمر میں چل بسے
آکسفورڈ میں ویڈ پینے کے بعد طالبان حملے کی یاد تازہ ہوگئی، ملالہ یوسفزئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر