
پاکستان شوبزانڈسٹری کی نامور اداکارہ ژالے سرحدی نے تُرک اداکارہ کو پاکستانی برانڈ کا ایمبیسڈر بنانے کے بیان پر وضاحت دے دی۔
یاد رہے کہ اداکارہ نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ اسراء کو پاکستانی برانڈ کا ایمبیسیڈر بنانا ہمارے منہ پر طمانچہ ہے۔
اداکارہ کے اس بیان نے ایک تنازع کی صورت اختیار کرلی تھی اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
https://www.instagram.com/p/CEN6EANnt5w/?utm
تاہم اب ژالے نے اپنے اس بیان کی وضاحت دے دی اور کہا کہ ابھی حال ہی میں نے ایک انٹرویو دیا تھا جس میں میں نے کہا کہ ہمارے منہ پر طمانچہ ہے اگر ہم کسی باہر کی اداکارہ کو اپنے ملک کے برانڈز کا ایمبیسیڈر بنائیں۔
اس حوالے سے ژالے سرحدی نے کہا میرے اس بیان کو سرخی بنالیا گیا جس کی وجہ سے مجھے سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
اداکرہ نے واضح تور پر بتایا کہ میری پوری بات کو کسی نے بھی نہیں سنا کہ میں نے ایسا کیوں کہا تھا۔
ژالے سرحدی نے اہم مشورہ دے دیا
اداکارہ نے طمانچے والے بیان کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ چماٹ یا طمانچہ اس لیے کہا تھا کیونکہ ہم لوگ اپنے فنکاروں کو ترجیح نہیں دیتے اور غیر ملکی فنکاروں کو اور ان کے ڈراموں کو ترجیح دیتے ہیں۔
حالانکہ ان لوگوں کو دنیا بھر میں پہلے سے ہی پہچانا جاتا ہے اور ظاہر سی بات ہے عوام کو بھی وہی پسند آرہے ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لہٰذا میں نے کسی اور پر یا باہر کے فنکاروں پر تنقید نہیں کی تھی بلکہ اپنے اوپر تنقید کی تھی۔
واضح رہے کہ ژالے نےویڈیو کے بیان میں کہا کہ میری بات کا غلط مطلب نکال کر اسے وائرل کردیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News