
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جشن آزادی اگلے سال منائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے یوم آزادی پر اپنے ایک وڈیو بیان میں کہا کہ 73 ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم کو مبارک باد دیتا ہوں۔
اپنے بیان میں وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان کا وجود کسی نعمت سے کم نہیں۔
شیخ رشید احمد نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان کے مسلمانوں پر زندگی تنگ کر دی گئی جبکہ بابری مسجد کو رام مندرمیں تبدیل کر دیا گیا۔
وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ خود بھی کورونا وائرس میں مبتلا رہا ہوں، اللہ نے جن لوگوں کو کرونا سے بچایا ہے ان پر اللہ پاک رحم کرے۔
شیخ رشید احمد کا یہ بھی کہنا تھا کہلال حویلی میں جشن منایا کرتے تھے لیکن اس سال لال حویلی کی طرف نہ آئیں، یوم آزادی کو جلسہ یا جلوس نہیں کریں گے۔
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہاس سال جشن نہیں منائیں گے لیکن اگلا جشن آزادی جوش و خروش سے منائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News