Advertisement
Advertisement
Advertisement

اگر مہوش حیات کوئی ڈش ہوتی تو کیا ہوتیں؟

Now Reading:

اگر مہوش حیات کوئی ڈش ہوتی تو کیا ہوتیں؟

پاکستان کے اداکار ہمایوں سعید نے اداکار مہوش حیات کو بریانی کیوں کہا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی اداکارہ مہوش حیات سے متعلق کہنا ہے کہ اگر مہوش حیات کوئی کھانے والی غذا ہوتیں تو بریانی ہوتیں ۔

ہمایوں سعید نے پاکستان کی ہر دلعزیز اداکارہ ماہرہ خان کے کوکنگ شو میں شرکت کی تھی جس میں ماہرہ نے ہمایوں کے ساتھ باتوں کےدوران اپنے مداحوں کو مزے مزے کے آملیٹ بھی بنانا سکھائے۔

https://www.instagram.com/p/CEPZ8koFd_l/?utm

ماہرہ خان کی جانب سے ہمایوں سعید سے سوالات بھی کیے گئے۔

Advertisement

ماہرہ خان نے پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف فنکاروں سے متعلق ہمایوں سے سوالات کرتے ہوئے پوچھا کہ اگر عدنان صدیقی کوئی پاکستانی ڈش ہوتے تو وہ کونسی ڈش ہوتے ؟

اس سوال کے جواب میں  ہمایوں نے کہا کہ عدنان صدیقی اگر کوئی ڈش ہوتے تو وہ کریلے ہوتے۔

ہمایوں کا مزید کہنا تھا کہ ایسے تو عدنان صدیقی بہت مزاحیہ انسان ہیں لیکن اُن میں ایک کرواہٹ بھی ہے ۔

دوسری جانب ماہرہ کی جانب سے مہوش کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ہمایوں کا کہنا تھا کہ مہوش حیات بریانی ہے۔

  ہمایو ں نے کہا کہ وہ اس لیے مہوش کو بریانی کہہ رہے ہیں کیوں کہ مہوش بہت بریانی کھاتی ہیں ۔

کوکنگ شو کے دوران ہمایوں سعید نے کہا کہ اگر ماہرہ کوئی ڈش ہوتی تو وہ آملیٹ ہوتی۔

Advertisement

ماہرہ خان کی جانب سے دیگر فنکاروں سے متعلق بھی پوچھا گیا جس پر ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ عائزہ خان اگر کوئی ڈش ہوتی تو وہ پیزا ہوتیں اور انہوں نے فہد مصطفیٰ کو حلیم سے تشبیہ دی۔

ہمایوں سعید کا خود سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر وہ کوئی پاکستانی ڈش ہوتے تو وہ کٹا کٹ ہوتے ۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان کی جانب سے ہمایوں سعید کو نہاری سے تشبیہ دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر