Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹک ٹاک کو خریدنے کیلئے معروف کمپنی نے بھی دلچسپی ظاہر کر دی

Now Reading:

ٹک ٹاک کو خریدنے کیلئے معروف کمپنی نے بھی دلچسپی ظاہر کر دی
ٹک ٹاک نے پاکستانیوں کی سوا کروڑ ویڈیوز کیوں ڈیلیٹ کیں؟

معروف کمپنی ایپل بھی ٹک ٹاک کو خریدنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایکسیوس کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ ایپل ان متعدد کمپنیوں میں سے ایک ہے جو ٹک ٹاک جیسی مقبول سوشل میڈیا ایپ کو خریدنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔

تاہم ایپل کی جانب سے اس رپورٹ پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا

امریکا کی جانب سے چین کی ٹیکنالوجی کمپنی ‘بائٹ ڈانس’ پر اس کی معروف ویڈیو ایپلی کیشن ‘ٹک ٹاک’ کو فروخت کے لیے دباؤ ڈالا جارہا ہے.

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی تھی کہ ٹک ٹاک کو 15 ستمبر تک امریکی کمپنی کو فروخت کیا جائے۔

Advertisement

ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر فرقخت نہیں کیا گیا تو وہ قومی سلامتی کی بنیادوں پر ٹک ٹاک پر 15 ستمبر کو امریکا میں پابندی عائد کر دیں گے۔

اس حوالے سے مائیکرو سافٹ نے خت ٹاک کی امریکا سمیت چند ممالک میں کام کرنے والی شاخوں کو خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

اس حوالے سے بائٹ ڈانس سے اس کے مذاکرات کی تصدیق بھی گزشتہ دنوں کی گئی ہے۔

دوسری جانب فاکس بزنس نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ گوگل اور فیس بک دونوں ماضی میں ٹک ٹاک کو خریدنے میں دلچسپی ظاہر کرچکے ہیں اور ٹک ٹاک کو متعدد آفرز مل رہی ہیں

اس حوالے سے گوگل اور فیس بک کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا۔

رواں ہفتے مائیکرو سافٹ نے تصدیق کی ہے کہ سی ای او ستیا نڈیلا اس حوالے سے امریکی صدر اور بائیٹ ڈانس سے مذاکرات کررہے ہیں۔

Advertisement

بائیٹ ڈانس کے ساتھ یہ مذاکرات 15 ستمبر 2020 تک مکمل ہوجائیں گے اور اگر یہ کامیاب ہوئے تو مائیکروسافٹ امریکا سمیت چند مخصوص مارکیٹس میں اس ایپ کے آپریشنز کو خرید لے گی۔

امریکا کے ساتھ ساتھ کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں اس سروس کو چلانے کی ذمہ داری مائیکروسافٹ کو کامیابی کی صورت میں مل جائے گی جبکہ دیگر مارکیٹوں میں بائیٹ ڈانس ہی اس ایپ کے آپریشنز کو چلائے گی

واضح رہے کہ مائیکروسافٹ کی جانب سے اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ امریکی شہریوں کا نجی ڈیٹا امریکا منتقل ہو جبکہ مقامی حکومتوں کو سیکیورٹی نظرثانی کی پیشکش بھی کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر