Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی آئی اے سمیت دیگر ایرلائنز کی پروازیں تاخیر کا شکار

Now Reading:

پی آئی اے سمیت دیگر ایرلائنز کی پروازیں تاخیر کا شکار
پی آئی اے

کراچی میں بارش سے پی آئی اے سمیت دیگر ایرلائنز کی پروازیں تاخیر کا شکار ہونے لگیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں موسم کی خرابی کے باعث پی آئی اے سمیت دیگر ایرلائنز کی پروازیں متاثر ہونا شروع ہوگئی ہیں جبکہ انتہائی خراب موسم کی وجہ سے چند پروازیں تاخیر کا شکار ہونے لگیں۔

ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی سے لاہور جانے والی ایربلو، پی آئی اے اور سیرین ایرلائن کی پروازیں ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ کراچی سے اسلام آباد جانے والی۔پی ائی اے کی پرواز پی کے 368 آدھے گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیرین ایر کی کراچی سے لاہور اور اسلام آباد کی پروازیں بھی آدھا گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ بارش کے باعث چائنا ایر کی پرواز 9گھنٹے تاخیر شکار، رات 5بجے روانہ ہوگی

ایئرپورٹ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بارش کے باعث سری لنکن ایر، تھائی ایر کی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

Advertisement

  یاد رہے کہ  شہرقائد میں گلشن حدید،اسٹیل ٹاؤن،کورنگی،لانڈھی، ڈیفنس،منظور کالونی،سائٹ ایریا،نارتھ ناظم آباد، صدر، کلفٹن، ملیر، شاہ فیصل کالونی، باغ کورنگی، الفلاح، لیاری،گلشن اقبال،نارتھ کراچی اور سرجانی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں

پی آئی اے سے سفر کرنے والے مسافروں کے لیے اچھی خبر

پاکستان ایئر لائنز (پی آئی اے) نے سفر کرنے والے مسافروں کو...

محکمہ مو سمیات نے کراچی والوں کو خبردار کیا ہے کہ  آج اور کل شہر میں بادل کھل کر برسیں گےجبکہ اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

بارش کا سلسلہ شروع ہوتے ہی کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
غزہ جنگ بندی؛ ٹرمپ اور سیسی کی دعوت پر وزیراعظم شرم الشیخ پہنچ گئے
گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ مسترد کردیا، 15 اکتوبر کو طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر