
پاکستان کی گلوکارہ آئمہ بیگ نے عید الاضحیٰ کے موقع فرنٹ لائن پر موجود کارکنان کو خراج تحسین پیش کر دیا۔
گلوکارہ آئمہ بیگ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ پاکستان میں کورونا کے خلاف ہر اول دستے کا کردار ادا کرنے والے طبی عملے کو سلام پیش کرتی ہوں۔
آئمہ بیگ نے لکھا کہ طبی عملے کا جتنا شکریہ ادا کیا جائے کم ہے۔
Saluting #Pakistan's frontline warriors in our fight against #Covid_19.
AdvertisementNo amount of gratitude is enough to thank the men and women who risk their lives every day to save ours – heroes each one you!
Please heed their warnings and stay safe this Eid. https://t.co/ASlHuAQM8M
— Aima Baig (@IAimaBaig) July 31, 2020
اداکارہ نے کہا کہ طبی عملے سے تعلق رکھنے والے لوگ اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر ہماری جانوں کی حفاظت کررہے ہیں۔
دوسری جانب گلوکارہ آئمہ بیگ نے کہا کہ یہ تمام عملہ کسی ہیرو سے کم نہیں بلکہ یہ ہی ہمارے اصل ہیرو ہیں۔
انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ برائے مہربانی طبی عملے کی وارننگ پر توجہ دیں اور اس عید پر محفوظ رہیں اور احتیاط برتیں۔
واضح رہے کہ عالمی وبا کی وجہ سے اپنی زندگی کا خیال نا رکھتے ہوئے طبی عملے نے لوگوں کی بہت خدمت کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News