
پاکستان کی مشہور گلوکارہ اور سانگ رائٹر حدیقہ کیانی کی عمر کے حوالے فہد مصطفیٰ نے کہا کہ آپ صرف 24 سال کی نظر آتی ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز گلوکارہ حدیقہ کیانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی۔
Happy birthday @Hadiqa_Kiani you look like a 24 year old ♥️ https://t.co/LKBysBA0l5
— Fahad Mustafa (@fahadmustafa26) August 11, 2020
حدیقہ کیانی کی جانب سے پوسٹ کی اجنے والی تصویر میں گلوکارہ نے بتایا کہ ان کی 48 ویں سالگرہ ہے۔
Thank you all for the lovely birthday wishes ❤️ please do what you can to help those impacted by the rains. (Ps yes, this is what 48 looks like ☺️) pic.twitter.com/xH5dM4XbWX
— Hadiqa Kiani (@Hadiqa_Kiani) August 11, 2020
جبکہ حدیقہ کیانی جانب سے شیئر کی گئی تصویر پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے مشہور اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے ری ٹوئٹ کی اور حدیقہ کیانی کو اُن کی سالگرہ کی مبارکباد دی ۔
حدیقہ کیانی نے اپنی خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’سالگرہ کی مبارک باد دینے کے لیے آپ سب کا بہت شکریہ ۔‘
حدیقہ کیانی کی جانب سے ٹوئٹ میں اپنے مداحوں کو پیغام دیتے ہوئے لکھا گیا کہ ’براہ کرم بارشوں سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے آپ جو کچھ کر سکتے ہو وہ کریں۔‘
انہوں نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں اپنی عمر بتاتے ہوئے کہا کہ ’جی ہاں ، 48 سال ایسے ہی نظر آتے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان کے مشہور گلوکار علی ظفر کی جانب سے بھی حدیقہ کیانی کو سالگرہ کی مبارکباد دی گئی ۔
AdvertisementThe best 48 from a music icon who stepped in the field of music when few girls would (be allowed to even) consider it as a career. I have personally witnessed her dedication, hard work and compassion with her brother Irfan Kiani by her side. Happy birthday @Hadiqa_Kiani https://t.co/lL6mYBEUhU
— Ali Zafar (@AliZafarsays) August 11, 2020
علی ظفر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر حدیقہ کیانی کی ٹوئٹ شیئر کی اور اُنہیں سالگرہ کی مبارکباد دی ۔
گلوکار علی ظفر نے حدیقہ کیانی کے کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ 48 سال میوزک انڈسٹری کی بہترین سال ہیں۔
حدیقہ کیانی نے میوزک انڈسٹری میں اُس وقت قدم رکھا جب لڑکیوں کے لیے موسیقی کو بطور کیریئر اپنانا بہت مشکل تھا۔
علی ظفر نے مزید کہا کہ وہ حدیقہ کیانی اور اُن کے بھائی عرفان کیانی کی محنت اور لگن سے کام کرنے کے گواہ ہیں۔
واضح رہے کہ مداحوں کی جانب سے حدیقہ کیانی کو مبارکباد دی گئی جس پر گلوکارہ نے مبارکباد دینے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News