عظمیٰ بخاری کا ڈاکٹر یاسمین راشد کو فوری تبدیل کرنے کا مطالبہ
مسلم لیگ پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین...
مسلم لیگ پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ یاسمین راشد کو اتنی بڑی نالائقی کے بعد فوری عہدے سے مستعفی ہو جانا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے یاسمین راشد کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یاسمین راشد کی مثال کھسانی بلی کھمبہ نوچے کے مترادف ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یاسمین راشد نے خود کئی مرتبہ نوازشریف کی رپورٹس چیک کی جبکہ پاکستان میں یاسمین راشد اور ڈاکٹر فیصل سے بہتر نوازشریف کی بیماری کے متعلق کوئی نہیں جانتا تھا۔
مسلم لیگ پنجاب کی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ یاسمین راشد نوازشریف کی بیماری سے متعلق کل درست فرمارہی تھی یا آج لیکن محترمہ آپ کی پریس کانفرنسز کا ریکارڈ آج بھی محفوظ ہے۔
اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یاسمین راشد نے اپنی ڈاکٹری کی ڈگری بھی مشکوک کردی ہے، اتنے یوٹرن اور غلط بیانی مناسب نہیں ہوتی۔
مسلم لیگ پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ آپ لوگوں میں بددیانتی ،جھوٹ اور فساد پھیلانے کا مادہ کوٹ کوٹ کے بھراہوا ہے جبکہ آپ کی کارکردگی پر آپ کی اپنی حکومت ہی سوال اٹھارہی ہے اور اب یہ ڈرامے بازی زیادہ دیر نہیں چلنے والی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News