Advertisement
Advertisement
Advertisement

سنجے دت جان لیوا مرض میں مبتلا، مداحوں کیلئے تشویشناک خبر آگئی

Now Reading:

سنجے دت جان لیوا مرض میں مبتلا، مداحوں کیلئے تشویشناک خبر آگئی

سنجے دت کی طاقت و حمایت کونسی شخصیت ہے؟ نام بتادیا

بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت ایک بڑی بیماری میں مبتلا ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق اداکار سنجے دت میں پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بالی ووڈ اداکار سنجے دت پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہوگئے ہیں اور سنجے دت کا پھیپھڑوں کا سرطان اسٹیج تھری پر ہے۔

خیال رہے کیونکہ رپورٹ میں بتایا جا رہا ہے کہ سنجے دت فوری علاج کے لیے امریکا جائیں گے، انہیں کچھ روز قبل طبیعت خرابی پر اسپتال داخل کیا گیا تھا۔

اس حوالے سے سنجے دت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ دوستوں میں علاج کے لیے کام سے دور ہورہا ہوں، علاج کے دوران فیملی اور دوست میرے ساتھ ہوں گے۔

یاد رہے کہ سنجے دت کو چند روز قبل سانس لینے میں مشکل اور سینے میں تکلیف کے باعث ممبئی کے لیلا وتی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

دوسری جانب اداکار کا کورونا ٹیسٹ بھی کروایا گیا تھا جس کی رپورٹ منفی آئی تھی۔

Advertisement

سنجے دت کے اسپتال میں داخل ہونے کی خبر سن کر ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔

بالی ووڈ اداکار کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ میں آپ سب کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ میں بالکل ٹھیک ہوں، اس وقت ڈاکٹرز کی نگرانی میں ہوں اور میرا کرونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

https://twitter.com/duttsanjay/status/1293142626850336775

واضح رہے اداکار سنجے دت نے کہا ہے کہ گزارش ہے پریشان نہ ہوں، افواہوں پر کان نہ دھریں، سب کی محبت اور دعا سے جلد آپ کے درمیان ہوں گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر