پاکستان شوبز انڈسٹری کے کچھ شوبز ستاروں نے اپنی فیملی کی کچھ باتیں سوشل میڈیا کے ساتھ شئیر کر دی۔
یاد رہے ان شوبز ستاروں میں مانی، ونیزا احم اور شائسہ لودھی شامل ہیں۔
مانی

اداکار مانی آج کل کسی بھی شو میں جائیں تو وہاں اپنے بیٹوں کا بارہا ذکر کرتے ہیں اور ہر بات میں ان سے جڑی کوئی نا کوئی مثال ضرور دیتے ہیں۔
مانی کو اپنے بیٹوں سے بہت لگاؤ بھی ہے اور وہ ان کو چاہتے بھی بہت ہیں۔
مانی کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا ان سے بھی زیادہ آؤٹ آف دا باکس سوچتا ہے اور وہ اکثر حیران ہوجاتے ہیں۔
ونیزا احمد

ماڈل وینیزہ احمد اپنی دونوں بیٹیوں کو لے کر بہت حساس بھی ہیں اور وہ ایک بہترین ماں ہیں کیونکہ انہیں ہر وقت اپنی بیٹیوں کے حوالے سے فکر رہتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی بیٹی کو صبح جلدی اسکول جانا ہوتا ہے تو وہ اس کی دس سے بارہ گھنٹے کی نیند پر کوئی کمپرومائز نہیں کرتیں اور ان کی بیٹی شام چھے بجے بستر میں چلی جاتی ہے۔
وہ ان کے بالوں، ان کی صحت کا خصوصی خیال رکھتی ہیں اور انہیں زیادہ تر وہ غذائیں دیتی ہیں جو صحت کے حوالے سے بہترین ہوں۔
وینیزا نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ انہیں ہمیشہ سے بچے بہت پسند تھے اور جب اپنی بیٹی دنیا میں آئی تو وہ تو جیسے دیوانی سی ہوگئیں۔
شائستہ لودھی:

ڈاکٹر شائستہ لودھی کی زندگی ان کے تینوں بچوں کے گرد گھومتی ہے۔
انہیں بہت کم شوبز کی چکا چوند والی محفلوں میں دیکھا گیا ہے اور جب وہ کہیں جاتی بھی ہیں تو زیادہ تر ان کی زبان پر شافع، فائز اور بیٹی ایمان ہی رہتے ہیں۔
یہ سچ ہے کہ شائستہ نے اپنے بچوں کو پروان چڑھانے کے لئے خود کو وقف کردیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
