صدر ٹرمپ نے اپنے نقادوں کو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی شخص کہے کہ صدر ٹرمپ عظیم ہے تو اسے سی این این یا MSDNC میں نوکری نہیں ملے گی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر کوئی شخص ان پر کتاب لکھنا چاہے تو اس کے لیے لازم ہو چکا ہے کہ وہ ان سے متعلق جتنا خراب مواد لکھ سکتا ہو، لکھے کیونکہ خراب مواد کا بیش تر حصہ جھوٹ پر مبنی ہوتا ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں جان بولٹن کو نالائق جنگ باز قرار دیا جب کہ معروف صحافی بوب ووڈورڈ کو سماجی دھوکے باز قرار دیا ہے۔
دوسری جانب صدر ٹرمپ نے اپنی بھتیجی کو بھی نشانہ بنایا جنہوں نے ان پر حال ہی میں کتاب لکھی ہے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی بھتیجی غیر مستحکم شخصیت کی مالک ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
