پاکستان کی معروف اداکارہ حرا مانی نے عید الاضحیٰ کے موقع پر خوبصورت تصاویر پوسٹ کی اور ساتھ ہی اپنے چاہنے والوں کو عید کی مبارکباد دی۔
حرا مانی نے اپنے شوہر کے ہمراہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کچھ تصاویریں پوسٹ کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
https://www.instagram.com/p/CDWFt-wHLSY/?utm
اداکارہ نے عید الاضحیٰ کے موقع پررنگین ساڑی کا انتخاب کیا جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ ایک اور پوسٹ میں حرا نے مانی کے ہمراہ چلتے ہوئے ایک سلو موشن میں بنائی گئی ویڈیو بھی شیئر کی۔
https://www.instagram.com/p/CDWFDrOHoxX/?utm
عید کے دن تو حرا نے رنگین ساڑی پہنی لیکن رات میں آؤٹنگ کیلئے کالی ساڑی کا انتخاب کیا، جس میں خوب پیاری لگ رہی تھیں۔
دوسری جانب حرا نے مانی کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’فوٹو کریڈٹ میرا پیارا سا میاں مانی۔‘
واضح رہے کہ اداکارہ نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے پوچھا کہ اُن کی عید کیسی گزر رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
