
پاکستان کی ہر دل عزیز اداکارہ یمنیٰ زیدی نے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔
اداکارہ یمنیٰ زیدی یمنیٰ زیدی نے اداکارانہ صلاحیتوں کو سراہنے پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کو ایک کے بعد ایک ہٹ اور کامیاب ڈرامے دینے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے فوٹو ، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کی تعریف کرنے پر اپنے امداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے ۔
31 سالہ یمنیٰ زیدی نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اُن کے کام اور محنت کو سراہنے والے خوبصورت عوام کا شکریہ جو پاکستان ، بھارت ، نیپال ، بنگلہ دیش ، امریکا ، کینیڈا، متحدہ عرب امارات اور دنیا کے ہر کونے سے اُنہیں پیار بھیج رہے ہیں۔
واضح رہے کہ یمنیٰ زیدی کے اس وقت پاکستان کے مختلف نجی چینلز پر ڈرامے نشر ہو رہے ہیں جن میں وہ مختلف کردار نبھاتے ہوئے اپنی اداکاری کے جو ہر دکھا رہی ہیں اور عوام سے خوب تعریفیں سمیٹ رہی ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News