کرغزستان کے سفیر سے عمر ایوب خان کی ملاقات
کرغزستان کے پاکستان میں سفیر ایرک بسم حیوف سے وفاقی وزیر برائے...
وزیرِ توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ نئی توانائی پالیسی سے ملک میں شمسی و ونڈ توانائی کی پیداواری شرح میں اضافہ ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق ترکی کے سفیر نے وزیرِ توانائی عمر ایوب سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ توانائی کے شعبے میں پاک ترکی باہمی تعاون کو فروغ دینے پر گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران وفاقی وزیر عمر ایوب نے نئی قابلِ تجدید توانائی پالیسی پر بھی روشنی ڈالی گئی۔
ترکی کے سفیر سے ملاقات کے دوران وزیرِ توانائی عمر ایوب نے کہا کہ2030 تک انرجی مکس میں قابل تجدید توانائی کا 30 فیصد اضافہ ہو جائے گا ۔
وزیرِ توانائی عمر ایوب نے مزید کہا کہ پاکستان آئندہ دس سالوں میں 70 فیصد بجلی ملکی توانائی ذرائع سے پیدا کریگا جبکہ نئی توانائی پالیسی سے ملک میں شمسی و ونڈ توانائی کی پیداواری شرح میں اضافہ ہو گا۔
ترکی کے سفیر نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے جبکہ ترکی اور پاکستان کے مابین توانائی کے شعبے میں تعاون و شراکت جاری رہے گا۔
واضح رہے اس سے قبل کرغزستان کے پاکستان میں سفیر ایرک بسم حیوف سے وفاقی وزیر برائے پاور و پٹرولیم عمر ایوب خان کی ملاقات ہوئی تھی۔
ملاقات میں کرغزستان کے سفیر نے وفاقی وزیر عمر ایوب کو 17 اور 18 فروری 2020ءکو بشکک میں ہونے والے مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس کے انتظامات کے بارے میں آگاہ کیا جبکہ وفاقی وزیر اور سفیر دونوں نے جے ایم سی کے ایجنڈے اور ممکنہ تعاون کے شعبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے کہا تھا کہ پاک کرغزستان مشترکہ وزارتی کمیشن ایک اہم فورم ہے جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کرنا اور دوطرفہ تجارت، آمدورفت، مواصلات اور توانائی سے متعلق فائدہ مند نتائج تک پہنچنا مقصد ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News