شہرقائد کی بلدیہ عظمی میں ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کا معاملہ، مختلف نام گردش کرنے لگے
کراچی کی بلدیہ عظمی میں ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کا معاملہ، مختلف نام گردش کرنے لگ گئے ہیں۔
سندھ حکومت کی جانب سے مختلف ناموں پر غور شروع ہوچکا ہے۔
ذرائع کے مطابق اچھی ساکھ کے حامل بیوروکریٹس کے نام بھی ممکنہ ایڈمنسٹریٹر کے لئے زیر غور ہیں جبکہ شہرقائد کے ایڈمنسٹریٹر کیلئے سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی تین شخصیات کے ناموں پر بھی غور ہے۔
سول سوسائٹی سے معروف آرکیٹیکٹ ڈاکٹر نعمان احمد اور سابق سینیٹر تاج حیدر کے ناموں پر مشاورت جاری ہے جبکہ سول سوسائٹی سے ماہر معیشت اسد سعید کا نام بھی ایڈمنسٹریٹر کے لئے زیر غور ہے۔
سندھ حکومت پارٹی قیادت کی مشاورت سے نام فائنل کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News