Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا ڈاکٹر ماہا کو خودکشی پر مجبور کیا گیا؟ کیس میں نیا موڑ

Now Reading:

کیا ڈاکٹر ماہا کو خودکشی پر مجبور کیا گیا؟ کیس میں نیا موڑ
ماہا

ڈاکٹر ماہا علی شاہ کے والد نے خودکشی پر مجبور کرنے والوں کےخلاف مقدمہ درج کروادیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں گولی مار کر خود کشی کرنے والی ڈاکٹر ماہا علی کے والد نے خودکشی پر مجبور کرنے والوں کےخلاف مقدمہ درج کروادیا۔

مقدمہ کے مطابق ڈاکٹرماہا کے دوست جنید خان نشہ آور چیزیں ماہا کو کہلاتا تھا جبکہ پریشانی بتانے پر وقاص حسن رضوی اور ڈاکٹر عرفان قریشی بلیک میل کرتے

مقدمہ کے متن میں کہا گیا کہ ماہا کو ڈاکٹر عرفان نے بھی نشہ آور چیزیں کھلا کر مجبوری کا فائدہ اٹھایا جبکہ جنید نے ذیادتی کا نشانہ بھی بنایا۔

مقدمہ کے متن میں یہ بھی کہا گیا کہ ڈاکٹر ماہا نے بہن کو بتایا کہ کوکین کا عادی بنا کر زیادتی کی گئی۔

Advertisement

مقدمہ کے متن میں مزید کہا گیا کہ ذیادتی کے بعد جنید ، وقاص اور عرفان قریشی ڈاکٹر ماہا کو معاشرے میں بدنام کرنے کی دھمکی دیتے رہے ، تینوں افراد کی دھمکیوں سے تنگ آکر ڈاکٹر ماہا نے خودکشی کی۔

یاد رہے اس سے قبل کراچی کے علاقے گزری میں خاتون ڈاکٹر نے اپنے آپ کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

مزید پڑھیں

کراچی میں ڈاکٹر ماہا کی خودکشی کے کیس میں نیاموڑ آگیا

ڈیفینس میں ڈاکٹر ماہا کی مبینہ خودکشی کی وجہ بننے والے 3...

واضح رہے کہ پولیس کی جانب سے واقعہ خودکشی قرار دیا تھا، پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ماہا علی نے اپنے دوست جنید کے تشدد سے تنگ آ کر خود کو مارا ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ شیراز نذیرکے مطابق متوفیہ ماہاعلی کو پستول فراہم کرنے کے الزام میں دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے،نائن ایم ایم پستول سعد صدیقی کی ملکیت تھی جو ماہا علی کے مانگنے پر تابش قریشی نے لے کر دی۔

پولیس تفتیش میں یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ ماہا علی نے نومبر 2018 ءمیں اپنی سابقہ رہائشی عمارت کی چھت سے کود کر خودکشی کرنے کی بھی کوشش کی تھی مگر کودنے کیلئے صحیح جگہ نہ ہونے کی وجہ سے وہ ناکام رہی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
پاکستان میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن، وزیرِ اعظم کا خیرمقدم
وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر