
خواتین میں روز بروز بڑھتا ہوا سب سے بڑقا مسئلہ ایڑھی کا درد آخر کیوں ہوتا اس کی وجہ ماہرین نے بتا دی۔ Advertisement ماہرین نے اس مسئلہ کی وجہ یہ بتائی کہ وٹامن ڈی کی مقدار کم ہوجانا، موٹاپا کی بیماری، یورک ایسڈ کی مقدار بڑھ جانا، پریشانی یا پھر صحیح جوتا نا پہننے ہے۔ |
وٹامن ڈی کی مقدار کم ہونے کی وجہ سے |
جسم میں جب وٹامن ڈی کی مقدار کم ہوجائے تو بھی پہلے ہلکا ہلکا ارو پھر شدید درد مستقل بنیادوں پر رہنے لگتا ہے۔ یاد رہے کہ اس درد کی صورت میں فوراً وٹامن ڈی کا ٹیسٹ کروانا چاہئے اور اگر مقررہ مقدار سے تھوراً بھی کم ہو تو اس کا علاج فوری کروانا چاہئے- |
موٹاپے کی وجہ سے |
جسم پر زائد وزن کے باعث بھی ایڑھی کا درد پنپتا ہے اور اگر اس کے ہونے کی کچھ اور بھی وجوہات ہوں لیکن وزن کی زیادتی کی وجہ سے یہ شدید ہوتا چلا جاتا ہے۔ ماہرین نے بتایا کہ وزن کا زیادہ ہونے کی وجہ سے ایڑھی پر دباؤ پڑتا ہے اور خاص طور پر اگر آپ اس حالت میں بہت دیر کھڑے رہیں تو لازمی یہ درد شدت اختیار کرے گا۔ |
پریشانی اور فکر سے |
اس کی ایک وجہ آپ کے دماغی دباؤ کی وجہ بھی ہوتی ہے۔ اگر آپ نے ہر چھوٹی چھوٹی بات کا اسٹریس لیا ہے اور آپ کو ڈپریشن کی تکلیف بھی رہتی ہے تو آپ کی ایڑھی اس تکلیف کو سہہ نہیں پاتی اور شدید درد کرتی ہے۔ |
یورک ایسڈ کی مقدار بڑھنے کی وجہ سے |
Advertisement وہ تمام لوگ جو گوشت خور ہیں ان کی ایڑھی میں درد عموماً بہت زیادہ ہوتا ہے اور ایک بنیادی وجہ یہ بھی ہے کہ اکثر ان کا یورک ایسڈ مقررہ مقدار سے بڑھ جاتا ہے۔ خیال رہے کیونکہ سب کبھی بھی جسم میں یورک ایسڈ بڑھتا ہے تو وہ جوڑوں کے گرد کرسٹلز کی دیوار بنانا شروع کرتا ہے اور پھر یہ جوڑوں کو جام کردیتا ہے۔ |
Advertisement صحیح جوتا نا پہننے کی وجہ سے |
وہ جوتا جس کی کوئی شیپ نا ہو اور وہ بالکل ہموار ہو سطح تو وہانتہائی نقصان دہ ہے پیروں کے لئے۔ Advertisement واضح رہے کہ ایسا جوتا مستقل بنیادوں پر آپ کے پاؤں کی ساخت خراب بھی کرسکتا ہے اور دیگر ذہنی اور جسمانی تکالیف کا شکار بھی بنا سکتا ہے- |
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News