Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا ہانیہ عامر اورعاصم اظہر پھر سے پہلے جیسے دوست بن گئے؟

Now Reading:

کیا ہانیہ عامر اورعاصم اظہر پھر سے پہلے جیسے دوست بن گئے؟

پاکستانی کی اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر ایک بار پھر سے ساتھ، سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ہانیہ عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کچھ تصاویر پوسٹ کی ہے۔

اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں ا ن کے ساتھ گلوکار عاصم اظہر اور دیگر دوست بھی موجود ہیں۔

https://www.instagram.com/p/CDY0g5sjzF2/?utm

تصاویر میں ہانیہ عامر نے لال رنگ کا گوٹا لگا ہوا خوبصورت جوڑا پہنا ہوا جبکہ عاصم اظہر سفید رنگ کے لباس میں ملبوس ہیں ۔

Advertisement

ہانیہ اور عاصم کو عید کے موقع پر ایک ساتھ دیکھ کر مداح خوشی سے نہال ہو گئے۔

یاد رہے کہ ہانیہ عامر نے کچھ عرصہ قبل پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ ایک لائیو سیشن میں عاصم کے ساتھ تعلق کی تردید کی تھی۔

اداکارہ ہانیہ نے کہا تھا کہ وہ دونوں صرف بہترین دوست ہیں۔

ہانیہ کے اس بیان کے بعد صارفین نے انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا کر دیا تھا اور عاصم کو فرینڈ زون کرنے پر ہانیہ کو کڑی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا ۔

جبکہ اب عید الضحیٰ کے موقع پر ہانیہ عامر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عاصم اظہر کے ساتھ تصاویر شیئر کی ہیں۔

تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہانیہ اور عاصم ایک ساتھ اپنے چند دوستوں کے ساتھ بیٹھے ہیں اور ایک بہترین سیلفی لینے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

Advertisement

ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کے مداحوں کی جانب سے دونوں کی تعریفوں کے پُل باندھے جا رہے ہیں کہ ہانیہ اور عامر ساتھ میں بہت خوبصورت لگ رہے ہیں اور دونوں کو عید کی مبارکباد بھی دی جا رہی ہے ۔

مداحوں نے پوسٹ پر کمنٹس کرتے ہوئے کہنا ہے کہ وہ خوش ہیں کہ آخر کار ہانیہ اور عاصم ایک ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ ہانیہ عامر کی جانب سے عید الضحیٰ کے موقع پر شیئر کی گئی ان تصاویر کو دیکھ کر مداحوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
29 سالہ اطالوی ماڈل پامیلا جینینی کو بوائے فرینڈ نے بے دردی سے قتل کردیا
سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان برف پگھلنے لگی؟ فالو کرنے کی خبریں وائرل
ہانیہ عامر مداحوں کے ہجوم میں گھِر گئیں، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل
ماہرہ خان کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری
نیو سول کے لیجنڈ گلوکار 51 سال کی عمر میں چل بسے
آکسفورڈ میں ویڈ پینے کے بعد طالبان حملے کی یاد تازہ ہوگئی، ملالہ یوسفزئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر