وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے آج کے الیکٹرک کا دورہ کیا گیا ہے جس میں ان کی جانب سے برہمی کا اظہار کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں حالیہ بارشوں کی پیش نظر بجلی کی طویل مدت کے لئےبندش پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے کے الیکٹرک آفس کا دورہ کیا گیا ہے، دورے کے دوران وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے برہمی کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔
اس ضمن میں وزیراعلی سندھ کا کہنا تھاکہ یہ کونسی سروس ہے کہ 35-35 گھنٹے بجلی غائب ہے، شہر کے بیشتر علاقوں میں تاحال بجلی بحال نہیں کی گئی ہے جس سے تنگ آکرلوگ شہر بھر میں مظاہرے کررہے ہیں۔
وزیراعلیٰ کے دورہ کے دوران کے الیکٹرک ے سی ای او مونس علوی کی جانب سے بریفنگ بھی دی گئی جس میں انہوں نے بتایا کہ شہر میں اس وقت 1900 میں سے 1615 فیڈرز کام کررہے ہیں لیکن پھر بھی شہر میں 4 فٹ پانی کھڑا ہے تو کیسے بجلی بحال کی جائے؟
مونس علوی کا کہنا تھا کہ رات 12 سے 1 بجے تک ڈیفنس کے 66 سے 50 فیصد فیڈرز بحال کردیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
