
پاکستانی کی معروف اداکارہ ماہرہ خان عید الضحیٰ کے موقع پر کس کو یاد کر رہیں اداکارہ نے بتا دیا۔
اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی پرانی یادیں تازہ کرتے ہوئے اپنے داد ا اور دادی سے محبت کا اظہار کیا ہے۔
https://www.instagram.com/p/CDWhYrrBp77/?utm_source=ig_web_copy_link
ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنے بچپن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے بچپن کی عیدوں، دادا، دادی کا پیار، پرانا گھر اور بچپن کی یادیں تازہ کیں ہیں ۔
اداکارہ نے اپنے بچپن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آج وہ واقعی اپنے دادا، دادی کو بہت یاد کر رہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اُن کا پرانا گھر، وہ اُس پُر جوش جذبے کو یاد کرہی ہیں کہ جب اُن کی والدہ اُنہیں جگایا کرتی تھیں۔
ماہرہ خان نے لکھا کہ وہ نئے کپڑے پہن کر تیار ہو کر اپنی دادی کو دکھانے کے لیے گھر کی اوپر والی منزل پر دوڑ کر جایا کرتی تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ اُن کی دادی بہت خوبصورتی سے تھال سجایا کرتی تھیں، وہ اور اُن کے سب کزنز عیدی کے انتظار میں دادی کے آس پاس کھڑے رہتے تھے۔
ماہرہ خان کا بچپن کی یادیں تازہ کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ آج وہ عیدی دیتی ہیں اور کوشش کرتی ہیں کہ جیسے اُن کی دادی انہیں عیدی دیا کرتی تھیں اُسی انداز میں وہ بھی عیدی دیں۔
دوسری جانب اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ اُن کے خیال میں زندگی کی یہی خوبصورتی ہے کہ جو ہم نے اپنے بڑوں سے سیکھا ہے وہ ہم اب آگے اپنے بچوں اور پیاروں میں منتقل کریں۔
مارہ خان کی جانب سے شیئر کی گئی اُن کی بچپن، دادا اوتر دادی کی تصاویر پر ماُن کے مداحوں کی جانب سے خوب محبت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ ماہرہ خان نے اپنے پوسٹ کے آخر میں سب کو عید مبارک بھی کہا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News