Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی فون کا کونسا فیچر اینڈرائیڈ فونز میں دستیاب ہوگا؟

Now Reading:

آئی فون کا کونسا فیچر اینڈرائیڈ فونز میں دستیاب ہوگا؟

اینڈرائیڈ موبائل آپریٹنگ سسٹم بنانے والی کمپنی گوگل کی جانب سے ایک نئے ٹول کو متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اینڈرائیڈ فونز میں آخرکار وہ فیچر اب صارفین کو دستیاب ہوگا جو آئی فون استعمال کرنے والے افراد برسوں سے استعمال کررہے ہیں۔

گوگل کی جانب سے متعارف کروائے جانے والے ٹول کا نام نیئر بائی ہے۔

اس ٹول کی مدد سے لوگ فوری طور پر اپنے ارگرد موجود افراد کو فائلز بھیج سکیں گے۔

یاد رہے کہ یہ نیا ٹول کسی فائل کی شیئرنگ فوری کرنے میں مدد فراہم کرے گا کیونکہ اسے فائل وصول کرنے والے فرد کی کانٹیکٹ انفارمیشن کی ضرورت نہیں ہوگی۔

Advertisement

دوسری جانب یہ فیچر آن لائن یا آف لائن بھی کام کرسکے گا کیونکہ اس کے لیے متعدد طریقہ کار بشمول بلیوٹوتھ یا وائی فائی کنکشنز استعمال ہوںگے۔

اس حوالے سےگوگل کا کہنا ہے کہ اس فیچر کی تیاری پر برسوں سے کام ہورہا تھا اور یہ ہزاروں اینڈرائیڈ فونز کے مختلف ماڈلز کو دستیاب ہوگا۔

خیال رہے کیونکہ یہ فیچر ایسے فونز میں کام کرے گا جن میں اینڈرائیڈ مارش میلو (2015 کا اینڈرائیڈ ورژن) یا اس سے آگے کے اینڈرائیڈ سسٹم ہوں گے۔

واضح رہے کہ یہ فیچر ایپل کے ایئر ڈراپ فیچر سے ملتا جلتا ہے جو میک کمپیوٹرز میں 2011 میں متعارف کرایا گیا اور 2013 میں آئی فونز کا حصہ بن گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر