کراچی سے اندرون ملک جانے والے ملت ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق ملت ایکسپریس کراچی کینٹ اسٹیشن سے روانہ ہوتے ہی ٹرین کی ایک بوگی ٹریک سے اتر گئی، ملت ایکسپریس کی بوگی اترنے کا واقعہ کالا پل کے نزد پیش آیا۔
بوگی کو پٹری پرلانے کیلئے ریلوے کا عملہ کالا پل ریلوے ٹریک پر پہنچ گیا ہے۔
ایک ہی ہفتے میں کراچی میں یہ دوسرا واقعہ پیش آیا ہے۔
2 روز قبل کراچی ایکسپریس کراچی کینٹ اسٹیشن کی بوگی ٹریک سے اتر گئی تھی، کراچی ایکسپریس کا حادثہ کراچی کینٹ اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 3 پر پیش آیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News