Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں ’ارطغرل غازی‘ جیسے ڈرامے بنائے جاسکتے ہیں، ہمایوں سعید

Now Reading:

پاکستان میں ’ارطغرل غازی‘ جیسے ڈرامے بنائے جاسکتے ہیں، ہمایوں سعید

پاکستان کے معروف اداکارو پروڈیوسر ہمایوں سعید نے کہا کہ پاکستان میں بھی ’ارطغرل غازی‘ جیسے ڈرامے بنائے جا سکتے ہیں۔

ہمایوں سعید نے کہا کہ حکومت اگر مالی مدد کرے تو  پاکستان میں بھی ’ارطغرل غازی‘ جیسے ڈرامے بنائے جا سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ ہمایوں سعید کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں اُن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بھی اسلامی تاریخ پر مبنی ڈرامے بنائے جاتے تھے۔

اداکار نے کہا کہ پاکستان میں مسلم ہیروز جیسے ٹیپو سلطان، ظہیر الدین بابر اور محمد بن قاسم وغیرہ کی زندگی پر ڈرامے بنائے گئے جنہیں بہت زیادہ پسند بھی کیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آج کے دور میں پروڈکشن کا معیار جہاں پہنچ گیا ہے اس میں بہت بڑی لاگت کے ڈرامے بنتے ہیں جس کے لیے پروڈکشن ہاؤسز کو مالی سپورٹ کی ضرورت ہوتی۔

Advertisement

دوسری جانب ہمایوں سعید نے کہا کہ میں اسلامی فتوحات پر مبنی ’ارطغرل غازی‘ جیسے ڈرامے پروڈیوس کرسکتا ہوں لیکن اس کے لیے بڑے پیمانے پرسرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ترکی میں حکومت کی مالی مدد سے ’ارطغرل غازی‘ جیسا شاہکار ڈرامہ بنایا گیا۔

اس حوالے سے ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ اگر ہماری حکومت بھی مجھے یا کسی دوسرے باصلاحیت پروڈیوسر کا ساتھ دے تو ہم بھی یہ کام کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر ہمایوں سعید کو حکومتِ پاکستان نے تمغہ حسن کارکردگی  کے لیے نامزد کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر