Advertisement
Advertisement
Advertisement

چینی کی درآمد پر عائد محصولات کی شرح میں کمی لانے کا فیصلہ

Now Reading:

چینی کی درآمد پر عائد محصولات کی شرح میں کمی لانے کا فیصلہ
چینی کی درآمد

مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے نجی شعبے کے ذریعے چینی کی درآمد پر عائد محصولات کی شرح میں کمی لانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان ٹریڈنگ کارپوریشن کو ابتدائی طور دو لاکھ ٹن گندم کی درآمد کا آرڈر جاری کرنے کی اجازت دی گئی جبکہ چینی کی درآمد پر عائد محصولات کی شرح میں کمی لانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

اجلاس میں مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے وزیر اقتصادی امور اور سیکرٹری فوڈ سکیورٹی کو ٹی سی پی کے ذریعے عالمی منڈی سے گندم کی خریداری کیلئے صوبوں سے رابطے کی ہدایت بھی دی۔

سیکرٹری فوڈ سکیورٹی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نجی شعبے کی جانب سے پانچ لاکھ ٹن گندم کی درآمد شروع ہو چکی ہے، پہلا جہاز رواں ماہ 26 تاریخ کو پاکستان پہنچ جائے گا۔

 بریفنگ کے دوران کہا گیا کہ نجی اور سرکاری طور پر گندم کی درآمد سے ملک میں گندم کی دستیابی اور قیمتوں میں استحکام آئے گا۔

Advertisement

مزید پڑھیں

حکومت کے 2 سال مکمل، بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا، مشیر خزانہ

وزیراعظم عمران خان کے مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے کہا ہے...

بریفنگ کے دوران یہ بھی کہا گیا کہ ٹی سی پی پہلے ہی پنجاب کیلئے 7 لاکھ، کے پی 3 لاکھ اور پاسکو کیلئے 5 لاکھ ٹن گندم درآمد کررہا ہے جبکہ ملک میں گندم کے دستیاب ذخائر کا حجم 26.05 ملین ٹن  ہے۔

سیکرٹری فوڈ سکیورٹی نے بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا کہ چینی کے موجودہ ذخائر 1.2 ملین ٹن ہیں جبکہ موجودہ چینی کے ذخائر نومبر تک کیلئے کافی ہوں گے لیکن ملکی ضرورت کیلئے مزید 1.41 ملین ٹن گندم درکار ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر