
پاکستان کی نامور گلوکارہ نازیہ حسن اب ہم میں نہیں لیکن ان کی یاد ہمیشہ دلوں میں قائم رہے گی۔
ایک بار پھر حدیقہ کیانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پُرانی یادگار تصویر پوسٹ کی ہے۔
گلوکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حدیقہ کیانی ، معروف گلوکارہ نازیہ حسن کے ساتھ ایک اسٹیچ پر موجود ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CD0rKQmsPZO/?utm
یاد رہے کہ نازیہ حسن کی 20 ویں برسی کے موقع پر ، پاکستان کے ورسٹائل گلوکارہ حدیقہ کیانی نے یہ تصویر اپنی مداحوں کے ساتھ شئیر کی ہے۔
حدیقہ کیانی نے پوسٹ کی جانے والی تصویر کی کیمشن میں بتایا کہ آج ہی کہ دن یعنی 13 اگست کو ہم نے نازیہ حسن کو کھو دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ یہ وہ دن ہے جسے میں کبھی نہیں بھول سکتی۔
حدیقہ کیانہ نے نازیہ حسن کے بارے میں بتایا کہ ان کی عادت میں سخی انداز شامل تھا۔
گلوکارہ نے مزید بتایا کہ نازیہ حسن بہت محبت کرنے والی تھی ۔
حدیقہ کیانی نے بتایا کہ وہ نازیہ حسن سے پہلی بار ایک ایوارڈ شو میں ملی تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ جب میں پہلی بار ان سے ایوارڈ شو میں ملیں تھی اُس وقت مجھے نیا آرٹسٹ کی بنیاد پر ایوارڈ پیش کیا جارہا تھا۔
آج بھی مجھے یاد ہے جب نازیہ حسن کو پتا چلا کے اُس دن کے پروگرام میں نئی گلوکارہ آرٹسٹ میں ہو تو اُس پر نازیہ حسن مجھ سے خود آکر ملیں۔
حدیقہ کیانی نے بتایا جب میں نے نازیہ حسن سے بات کی تو مجھے ان کے خوبصوت اخلاق کا علم ہوا۔
گلوکارہ نے کہا کہ پاکستان کے پاس کبھی نازیہ حسن جیسا کوئی نہیں آسکتا۔
دوسری جانب حدیقہ کیانی نے بتایا کہ میں ایک بار پھر کچھ خوبصورت باتیں اور یادیں نازیہ حسن کے حوالے سے شئیر کروں گی۔
واضح رہے کہ نازیہ حسن پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا تھیں اور اس ہی بیماری کی وجہ سے نازیہ حسن 13 اگست 2000 کو 35 برس کی عمر میں لندن میں انتقال کر گئیں تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News