
شہرقائد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کاآغاز ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کے ساتھ تیزہوائیں بھی چل رہی ہیں جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔
کراچی کے علاقے بہادرآباد,طارق روڈ, جیل چورنگی و اطراف میں بوندا باندی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات نے شدید بارشوں کی پیشگوئی کردی
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بدھ سے جمعہ کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون ہوائیں داخل ہوں گی جس کی وجہ سے آئندہ 3 سے 4 روز کے دوران ملک بھر میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ سےجمعے کےدوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں اکثر مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ اس دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، ایبٹ آباد، چارسدہ، مردان، پشاور، نوشہرہ اور کشمیر میں موسلادھار بارش کی توقع ہے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News