Advertisement
Advertisement
Advertisement

صومالیہ میں فوجی اڈے پر خود کش حملہ

Now Reading:

صومالیہ میں فوجی اڈے پر خود کش حملہ

صومالیہ میں فوجی اڈے پر خود کش حملہ، 8افراد ہلاک، 15 سے زائد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اس دھماکے میں صومالیہ کے نیشنل اسٹیڈیم کو نشانہ بنایا گیا جہاں صومالی نیشنل آرمی کے فوجی موجود تھے۔

صومالی نیشنل آرمی کے لیفٹیننٹ محمد عبدالرحمٰن نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ 27ویں بریگیڈ کیمپ کے قریب بڑا دھماکا ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ دھماکا خیز مواد سے بھری ہوئی ایک گاڑی نے داخلی دروازے سے آ کر ٹکرائی جس کے نیتجے میں فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ دھماکے میں 7 افراد ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوئے۔

Advertisement

یاد رہے کہ نیشنل اسٹیڈیم میں صومالی نیشنل آرمی کے فوجی اہلکار موجود تھے۔

واضح رہے کالعدم تنظیم الشباب نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

الشباب کے ترجمان عبد اسیس ابو مصعب نے کہا کہ ہم نے موغادیشو میں اہم فوجی اڈے پر حملہ کر کے کامیاب آپریشن کیا۔

 خیال رہے کہ اس حملہ مین دشمنوں کو بھاری نقصان پہنچا، کئی ہلاک اور زخمی ہوئے اور گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں۔

اس حوالے سے صومالیہ واحد مفت ایمرجنسی ایمبولینس سروس نے اپنے بیان میں کہا کہ دھماکے میں 8افراد ہلاک اور 14 زخمی بھی ہوئے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ گاڑی فوجی چوکی کے پاس سے گزر رہی تھی کہ ایک دم سے بڑا دھماکا ہوا جس کے بعد ہر طرف دھویں کے بادل چھا گئے

Advertisement

اس کے ولاوہ موقع پر موجود تین بچوں کی ماں حلیمہ عبدی سلان نے کہا کہ فوجیو نے دھماکے بعد اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے بعد ہر طرف دھواں چھا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے دیکھا کہ سب خوف کے عالم میں اندر کی جانب بھاگے، اس کے بعد میں نے ایک تیز رفتار فوجی گاڑی کو خون میں لت پت فوجیوں کو لے جاتے ہوئے دیکھا، مجھے نہیں پتہ کہ وہ سب زندہ تھے یا زخمی۔

اس حوالے سےآرمی افسر میجر عبداللہ محمد نے کہا کہ یہ ممکنہ طور خود کش کار بم دھماکا ہو سکتا ہے، میں اس وقت ہلاک اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچا رہا ہوں۔

جبکہ ایک عینی شاہد سلیمان حسن نے بتایا کہ چھوٹی وین نے داخلی دروازے پر دھماکے سے پھٹ گئی، دھماکے کے نتیجے میں کچھ افراد زخمی ہوئے اور گاڑیاں جل رہی تھیں، ہم دھویں کے بادل دیکھ سکتے تھے

واضح رہے کہ صومالیہ 30سال سے مستقل تنازع کا شکار ہے جہاں موغادیشو میں عالمی سطح پر تسلیم شدہ حکومت 2008 سے شدت پسند تنظیم الشباب سے نبرد آزما ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر