پاکستان شوبز انڈسڑی کے اداکار شہروز سبزواری نے اپنی اہلیہ صدف کنول کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کر دی۔
شہروز سبزواری نے شادی کے بعد اپنی اہلیہ صدف کنول کی پہلی سالگرہ پر مبارکباد کے پیغام میں انہیں اپنی مسکراہٹ کی وجہ قرار دیا ہے۔
انسٹاگرام پرشہروزنے صدف کنول کی 27 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنی اور صدف کی ایک دلکش تصویر شیئر کی۔
اداکار کی جانب سے شئیر کی جانے والی تصویر میں کیپشن میں لکھا کہ تم وہ وجہ ہو جس کے باعث میں ہرروز مسکراتا ہوں۔
شہروز سبزواری نے انسٹاگرام پیغام میں صدف کو اپنا سب کچھ قرار دیتے ہوئے لکھا ” ہیپی برتھ ڈے مائی آل “۔
یاد رہے کہ چار روز قبل صدف نے بھی شہروزکی 35 ویں سالگرہ پر اپنے جذبات کااظہارکرتے ہوئے لکھا تھا روحوں کا ملاپ ظاہری حالت سے نہیں، ارتعاش سے ہوتا ہے، سالگرہ مبارک ہو۔
واضح رہے کہ اداکارہ نے شہروز کیلئے مائی ڈارلنگ سول اور لویو لکھ کر ان سے محبت کا اظہاربھی کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
