
مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت پورا سال گندم اور آٹے کی وافر فراہمی یقینی بنائے گی۔
تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت خیبر پختونخواہ میں گندم کی صورتحال پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں گندم اور آٹے کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں بریفنگ کے دوران کہا گیا کہ مزید ایک لاکھ ٹن گندم کی خریداری کیلئے انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ ضروریات کیلئے 3 لاکھ گندم درآمد کرنے کا بھی ارادہ ہے۔
مشیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس، چار میگا منصوبوں کی منظوری
بریفنگ میں یہ بھی کہا گیا کہ پاسکو سے بعد میں مزید 3 لاکھ ٹن گندم خریدی جائے گی جبکہ ان اقدامات سے گندم کے 15 لاکھ ٹن کے ذخائر دستیاب ہوں گے۔
چیف سیکرٹری کے پی نے اجلاس میں کہا کہ کے پی کے موجودی ذخائر میں 6 لاکھ ٹن گندم موجود ہے جبکہ حال ہی میں پاسکو کے ذریعے ایک لاکھ ٹن گندم خریدی گئی ہے۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ آٹے اور گندم ی فراہمی کیلئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کردیں جبکہ حکومت پورا سال گندم اور آٹے کی وافر فراہمی یقینی بنائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News