Advertisement
Advertisement
Advertisement

سلمان خان کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے والے گینگ گرفتار

Now Reading:

سلمان خان کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے والے گینگ گرفتار

بھارتی اداکارسلمان خان کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے والے گینگ کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کے مطابق چند روز قبل گرفتار ہونے والے اس گینگ نے انکشاف کیا کہ مقامی راشن اسٹور کے مالک کو قتل کرنے کے بعد وہ سلمان خان کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

بھارتی ریاست اترکھنڈ کے شہر فریدہ آباد کی پولیس نے بدنام زمانہ لاؤرینس بشنو گینگ کے رکن کو گرفتار کیا جس نے چند ماہ قبل اسی شہر کے رہائشی شخص کو قتل کیا تھا۔

 

یاد رہے کہ دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ اس قتل کے بعد اُن کا اگلا ٹارگٹ بالی ووڈ کے اداکار سلمان خان تھے۔

Advertisement

 اس حوالے سے گینگ کے ایک رکن راہول نے سلمان خان کی ریکی کرنے کے لئے ممبی کا سفر بھی کیا اور باندرہ میں واقع اداکار کے اپارٹمنٹ کی ریکی کی اور دودن تک اسی علاقے میں قیام بھی کیا۔

دوسری جانب  گرفتار ملزمان میں ایک ملزم 2018 میں بھی اداکار کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے کی وجہ سے گرفتار ہو چکا ہے جوکہ  سلمان خان کے گلیکسی آپارٹمنٹ کی ریکی کر چکا تھا۔

واضح رہے کہ پولیس نے یہ بھی بتایا کہ تمام ملزمان شارپ شوٹرز ہیں اور سلمان خان ملزمان کا دوسرا ہدف تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ماہرہ خان کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری
نیو سول کے لیجنڈ گلوکار 51 سال کی عمر میں چل بسے
آکسفورڈ میں ویڈ پینے کے بعد طالبان حملے کی یاد تازہ ہوگئی، ملالہ یوسفزئی
ایوارڈ شو میں سجل علی اور یاسر حسین کی نوک جھونک کی ویڈیو وائرل
اس میں ٹیلنٹ کہاں ہے؟ ریڈ کارپٹ پر جنت مرزا کی شرکت نے صارفین کو غصہ دلا دیا
ریڈ کارپٹ پر دنانیر مبین کی لڑکھڑاتی انٹری؛ مداحوں کے دلچسپ تبصرے وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر