پاکستان کے معروف اداکار آغا علی کو اپنی اہلیہ سے وعدہ لینا مہنگا پڑ گیا۔
اداکار آغا علی نے اپنی اہلیہ حنا الطاف کو شادی کے بعد موٹے نہ ہونا کا وعدہ لیا تھا جس کہ بعد سے سوشل میڈیا نے انہیں کافی تنقید کا نشانہ بنایا۔

آغا علی نے تمام تر تنقیدوں کا جواب دیتے ہوئے اپنے نظریہ کی وضاحت کی ہے۔
آغا علی نے ٹی وی شو میں شرکت کی جس میں شادی سے قبل لئے گئے وعدوں کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔
اس حوالے سے حنا الطاف نے انکشاف کیا کہ آغا نے شادی سے قبل اُن سے موٹا نہ ہونے کا وعدہ لیا تھا۔
اداکارہ حنا نے بتایا کہ آغا نے شادی سے قبل اُن سے کہا کہ انہیں دنیا کی کوئی چیز نہیں چاہیئے خدارا شادی کے بعد موٹی مت ہونا۔
یاد رہے کہ پروگرام کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، جس میں صارفین نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ آغا علی کا اپنی اہلیہ سے وزن سے متعلق لیا گیا وعدہ تضحیک آمیز ہے ۔
دوسری جانب آغا علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوریز شیئر کرتے ہوئے لکھ کہ اپنی اہلیہ سے کہا تھا کہ وہ غیر ضروری وزن بڑھانے سے گریز کریں کیونکہ وہ ایک اداکارہ ہیں انہیں فٹ رہنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے لکھا کہ کوئی بھی پروڈیوسر اور ہدایتکار زیادہ وزن والی اداکاراؤں کو پسند نہیں کرتا ۔
اس کے علاوہ آغا علی نے اپنے وزن کم کرنے کے حوالے سے بتایا کہ میں نے اپنا وزن کم کرنے کیلئے بہت محنت کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جب میرا وزن زیادہ تھا تو میں کچھ نہیں تھا اور مجھے نظر انداز کیا جاتا تھا۔
اپنی ایک اور انسٹاگرام اسٹوری میں آغا علی نے تنقید کرنے والوں سے سوال کیا کہ باڈی شیمنگ ہوتی کیا ہے ؟ کیا آپ جانتے ہیں ؟ کیا کبھی کسی نے مجھے کسی کے وزن کا مذاق اڑاتے ہوئے دیکھا ہے ؟
ان کامزید کہنا تھا کہ اگر کوئی ماں اپنے بیٹے کو ، کوئی بھائی یا کوئی شوہر اپنی اہلیہ کو مشورہ دے کہ غیر ضروری وزن سے پرہیز کرے تو یہ’باڈی شیمنگ‘نہیں ہے۔
واضح رہے کہ اداکارآغا نے تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ صرف توجہ حاصل کرنے کیلئے دوسروں پر تنقید کرتے ہیں کیونکہ انہیں ویسے تو توجہ ملنی نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
