Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کی ترقی کے لئے عوام کی امید نواز شریف ہیں،مریم نواز

Now Reading:

پاکستان کی ترقی کے لئے عوام کی امید نواز شریف ہیں،مریم نواز
مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور اب سلامتی کے لیئے پاکستان کے عوام کی امید نواز شریف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ اللّہ نے بہت کم لوگوں کو ایسی قسمت سے نوازا ہے کہ ان کے دکھ پر کڑوڑوں آنکھیں بھیگ جاتی ہیں ۔

اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی ایک جھلک،ایک مسکراہٹ سے کڑوڑوں چہرے کھل اٹھتے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے مزید کہا کہ پاکستان کی ترقی اور اب سلامتی کے لیئے پاکستان کے عوام کی امید آپ ہیں،اللّہ آپ کو صحت عطا فرمائے اور جلد اپنے گھر واپس لائے۔

نواز شریف کی لندن میں چہل قدمی کی تصویر منظر عام پر آگئی

دوسری جانب معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل اس موقع کو ہاتھ سے کیسے جانے دیتے فورا تنقید کے نشتر چلا دیئے۔

ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ سمجھ نہیں آتی کیسے کوئی صحت پر اتنی غلط بیانی کر سکتا ہے۔

Advertisement

اپنے پیغام میں ڈاکٹر شہباز نے کہا کہ یہ وہ مریض ہیں جو بقول مریم صفدر کہ “مرنے لگا تھا” انہوں نے مال پانی بزنس اولاد علاج لندن میں رکھنا ہے اور حکومت پاکستان میں کرنی ہے۔

معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے مزید کہا کہ بیٹوں پر پاکستان کا قانون نافذ نہیں ہوتا اور بیٹی قوم کی بیٹی اور لیڈر ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ تین بار وزیراعظم رہنے والے نواز شریف متعدد بیماریوں کے باعث علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر