یو ایس اوپن ٹینس ایونٹ نیویارک کے فلشنگ میڈوز کا آغاز آج سے کر دیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ، ایونٹ کے آغاز سے قبل کھلاڑیوں کے کووڈ ٹیسٹ بھی کئے جارہے ہیں، فرانس کے بینوئی پیری ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں
یاد رہے کہ سال کے دوسرے گرینڈ سلیم یو ایس اوپن کا آغاز آج سے کر دیا گیا ہے۔
امریکا میں عالمی وبا سے لوگوں کی بڑی تعداد متاثر ہے جس کی وجہ سے ایونٹ کےلئے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہے اور ٹینس پلئیرز کے کورونا ٹیسٹ بھی کئے جا رہے ہیں ۔
خیال رہے کہ فرانس کے 31 سالہ ٹینس پلئیر بینوئی پیری جو گزشتہ ہفتے نیویارک پہنچے تھے، ان کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے اور وہ ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔
جبکہ فرانس کے رچرڈ گیسکوئے ، اڈریان منارینو، گریگوری بریریو کو بھی سیلف آئیسولیشن کی ہدایت کردی گئی ہے ۔
دوسری جانب رافیال نڈال سمیت متعدد بڑے کھلاڑیوں نے ایونٹ میں شرکت سے معذرت کرلی ہے ۔
واضح رہے کہ یو ایس اوپن ٹینس بائیوسیکور ماحول میں کھیلا جائےگا، جب کہ کسی بھی تماشائی کو کورٹ میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
